پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

0
149

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے حکم پر قبحہ خانے پر چھاپہ، شمالی چھاؤنی پولیس نے نازیبا حرکات کرتے ہوئے 21 مرد و زن کو گرفتار کرلیا،

لاہور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر لاہور کے تمام تھانوں کی حدود میں کاروائیاں جاری ہیں، شمالی چھاؤنی پولیس نے اطلاع پر ایک قحبہ خانے پر چھاپہ مارا اور رنگ رلیاں مناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں 14 مرد اور 07 خواتین شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،اور انہیں حوالات میں بند کر دیا، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جوئے خانے، قبحہ خانے جرائم کی نرسریاں ہیں، قبحہ خانوں، جوئے کے اڈوں اور شراب کے ٹھیکداروں کےخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائی جائے،

ڈولفن ٹیم کے بروقت ریسپانس سے خاتون جھلسنے سے بچ گئی ترجمان ڈولفن کے مطابق خاتون کا شوہر اسے زندہ جلانے کی کوشش کررہا تھا۔ملزم نے اپنی بیوی و خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔اہل محلہ نے 15 پر کال کی ڈولفن نے فوری ایکشن لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا،ڈولفن ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے پٹرول کی بوتل برآمدکرلی۔ ملزم کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ملزم تشدد کرتا ہے، منشیات کا عادی بھی ہے ملزم نویدکو مزید کارروائی کیلئے تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ شہریوں کا کسی بھی مصیبت میں 15 پر کال کرنے کے شعور میں اضافہ ہوا ہے۔ڈولفن سکواڈ بلا تاخیر ایسی کالز پر ریسپانڈ کررہے ہیں۔

@MumtaazAwan

دوسری جانب نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار کر لی گئی، ملزمہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ،نرگس نامی خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ملزمہ خاتون اور اس کا ایک دوست اکرام دوبئی میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہیں، خاتون ملزمہ خواتین کو دوست بنا کر ان کی نازیبا ویڈیو بناتی تھی بلیک میل کر کے متاثرہ خواتین کو دوبئی جانے کیلیے مجبور کیا جاتا تھا ملزمہ پاکستان سے خواتین کو بھجواتی اور اکرام دوبئی میں ان سے دھندا کرواتا تھا سرائے عالمگیر کی متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کی شکایت کی تھی

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

Leave a reply