مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کی تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے مساج سنٹر پر چھاپہ مارکر 6لڑکیوں اور 7لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ غالب مارکیٹ کی حدودمیں صدیق ٹریڈسنٹر میں واقع مساج سنٹر پر پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران حرام کاری کی نیت سے آئے ہوئے 6لڑکیوں ثانیہ بشیر ، سونیا اشرف ،ندا عبدالرئوف ،کومل علی،شاہدہ نواز،نمرہ شہباز اور 7لڑکوں فرحان مجید،رمضان حنیف،سبحان علی شاہ،غلام قمر،شیرازاللہ رکھا،عبدالاحد،حسن اسداللہ کو حراست میں لیا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ مقصوداحمدکواطلاع ملی کہ صدیق ٹریڈسنٹرمیں والٹن کی رہائشی زنیرہ نامی خاتون مساج سنٹرکی آڑمیں قحبہ خانہ چلا رہی ہے، جس پر مخبرکی اطلاع پرچھاپہ مارٹیم بھیجی گئی،جنہوں نے موقع پرپہنچ کرحرام کاری کی تیاری میں مصروف چھ لڑکیوں اورسات لڑکوں کوگرفتارکرلیا،مساج سنٹرکی مالکہ کے قبضے سے مبلغ 15500روپے نقدی قبضے میں لے لئے ،پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد تمام زیر حراست مرد و خواتین کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ منتقل کردیا۔مزیدتفتیش کے لئے تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا محمدناصر کے حوالے کردیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن مقصوداحمدکا کہنا ہے کہ مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کے دھندے کو فروغ دیا … مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار پڑھنا جاری رکھیں