پولیس کی بڑی کاروائی، گھروں میں کام کرنیوالی ماسیوں کے ذریعے ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار

0
24

پولیس کی بڑی کاروائی، گھروں میں کام کرنیوالی ماسیوں کے ذریعے ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں وارداتیں کرنےوالا4رکنی گروہ گرفتارکر لیا

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار4رکنی گروہ ماسیوں کےذریعے گھروں میں وارداتیں کرتاتھا،ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے سے زائدکالوٹا ہواسونابرآمد کیا گیا،

ملزمان نے انکشاف کیا کہ ڈیفنس کےعلاقوں میں ماسیاں کام پررکھوا کر ڈکیتی کرتے تھے،گرفتار ملزمان میں یاسمین اور چوکیدار اسماعیل بھی شامل ہے،ملزم مشتاق اورجمال شاہ کوبھی گرفتارکیاگیا

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کے مطابق ایک ملزم اسلم لوٹے ہوئے سامان کےساتھ فرارہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے

دوسری جانب شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم گھروں میں ہونے والے وارداتوں سے پریشان تھے، پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ملازم رکھنے سے قبل اس کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور تھانے میں اندراج کروائیں

Leave a reply