fbpx

پولیس کی بڑی کاروائی معصوم بچے کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزمان گرفتار

نواں شہر پولیس کی کاروائی میرا مندروچھ میں 13 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے باپ بیٹا گرفتارتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نواں شہر کی حدود میرا مندروچھ کے رہائشی محمد نیاز کے 13 سالہ لڑکے کو ریاض ولد قلندر اور حذیفہ ولد ریاض نے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد زہر دے دی جس وجہ سے لڑکے کی موت واقع ہو گئی مدعی کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر میں جرم 302/377/34 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان مدعی مقدمہ کے بھائی اور بھتیجا ہیں وقوعہ کے بعد ضلعی پولیس سربراہ *ظہور بابر آفریدی* نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او نواں شہر کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات صادر فرمائے تھے جس پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ نواں شہر منتقل کر دیا گیا جبکہ قتل ہونے والے لڑکے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.