پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمد

0
35

حیدرآباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمد

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی داؤد الرحمان کی سربراہی میں ایس ایچ او بڈھانی انسپیکٹر سکندر غلام مصطفیٰ نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی کی

گزشتہ ماہ 19 ستمبر کو تھانہ بڈھانی کی حدود العباس پیٹرول پمپ کے نزدیک ڈکیتی کی ایک بڑی واردات رونما ہوئی جس میں 4 نامعلوم کار سوار مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر فیصل موور کمپنی کے کروڑوں روپے مالیت کے 60 ٹن چاول سے بھرا ٹرالر چھین کر فرار ہو گئے تھے اس واقع کی اطلاع کمپنی کے منیجر شاہنواز راجپوت نے پولیس کو دی اور بتایا کہ نامعلوم ملزمان کمپنی کا 22 وہیلر ٹرالر جس میں 60 ٹن ایکسپورٹ کوالٹی چاول موجود تھے ٹرالر سمیت لیکر فرار ہوگئے جوکہ مورخہ 2022-09-15 کو رائیٹ پرل رائس مل جلال پور سے کراچی پورٹ کیلئے نکلا تھا جو یہ چاول بیرون ملک ایکسپورٹ ہونے تھے بڈھانی پولیس نے بروقت اس واردات کا مقدمہ کرائم نمبر 20/2022 زیر دفعہ 395,397,342 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بڈھانی انسپیکٹر سکندر غلام مصطفی کو اس واردات کی فوری ریکوری اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ،ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس نے پولیس ہیڈکوارٹر حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام ترسہولیات، حساس اداروں، خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل سپورٹ کی مدد سے اس واردات میں ملوث مرکزی ملزمان خالد پتافی اور ممتاز کلہوڑو کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر واردات میں لوٹا گیا 22 وہیلر ٹرالر نمبر 492-TMC اور 29 ٹن چاول برآمد کر لیے گئے

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ڈکیتی کی اس واردات کے دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بڈھانی میں سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،ڈکیتی کی اس بڑی واردات کے ملزمان کی گرفتاری اور کروڑوں روپے مالیت کے چاول سے بھرا ٹرالر برآمدگی پر مل مالکان کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ اور انکی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حیدرآباد پولیس کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

علاوہ ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے سے رضویہ سوسائٹی پولیس نے سمن آباد کی حدود میں پیٹرول پمپ مینیجر سے ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی،کارروائی ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی ،ملزمان میں عزیز اللہ ولد محمد اسماعیل اور سہیل اقبال ولد اورنگزیب شامل ہیں سمن آباد کی حدود میں بینک کے باہر پیٹرول پمپ مینیجر 70 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے آیا تھا ملزمان نے مینیجر کا تعاقب پمپ سے کیا اور بینک پہنچتے ہی بینک کے باہر سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تھے پمپ مینجر سے ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ملزمان کے ساتھ دیگر ساتھیوں میں نعیم عرف نونو اور بابر شامل تھے

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزمان نے ہوشربا انکشافات کئے اور کہا کہ واردات کی ٹچ بابر نے سہیل کو دی تھی اور سہیل، عزیزاللہ، نعیم عرف نونو ڈکیتی کی واردات میں شامل تھے بابر کو ٹچ پمپ کے سابقہ مینیجر اور پنکچر والے نے دی تھی پیٹرول پمپ جوہر آباد کی حدود میں واقع ہے جبکہ جہاں ڈکیتی ہوئی وہ سمن آباد کی حدود ہے ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے صرف ساڑھے انیس لاکھ لوٹے کیونکہ گارڈ کی فائرنگ اور جلد بازی میں کچھ پیسے گرِ گئے تھے جبکہ مینیجر نے ایف آئی آر میں 30 لاکھ لکھوائے تھے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا انہوں نے ڈیڑھ ماہ قبل لی مارکیٹ میں پرچون کی دوکان لوٹی، شیر شاہ میں اسکریپ گودام اور ایک چائے کی پتی کی دوکان بھی لوٹی.

ملزمان نے مزید بتایا کہ یوسف گوٹھ سے چھالیہ سپلائر اور چاکیواڑہ میں پیپسی کے سیلزمین کو لوٹا تھا واردات کی بابر نے دی تھی .گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، پمپ مینیجر سے لوٹی ہوئی رقم میں سے 7 لاکھ روپے اور ایک نارتھ ناظم آباد سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ کے مقدمات علیحدہ سے درج کردیے گئے جبکہ سمن آباد کے مقدمے میں بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی

Leave a reply