لکی مروت، پولیس نے دہشت گردانہ حملہ بنایا ناکام
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
لکی مروت کے علاقے وکی ون فائیو گنڈی چوک پر پولیس نے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا ، ڈٰ ی پی او لکی مروت طارق حبیب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا تا ہم پولیس کے بہادر جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،حملے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں جن کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
ڈی پی او لکی مروت طارق حبیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوںکو شاباش دیتا ہوں ، پولیس ایک دلیر فورس ہے جس نے مشکل حالات میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنا بھر پور کردار ادا کیا، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور خیبر پختونخوا پولیس ہر قسم حالات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا