پولیس کی کاروائی، 35 قتل کرنیوالا ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے کارروائی کی اورمبینہ ٹارگٹ کلرعالم خان گرفتار کر لیا،ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرکاتعلق ایم کیوایم لندن سےہے،گرفتارملزم عالم خان سےاسلحہ بھی برآمد کیاگیا،

پولیس کے مطابق ملزم عالم خان نےہیلمٹ پہن کرغیر ملکی رپورٹرکوانٹرویودیاتھا،ٹارگٹ کلرعالم خان نے35شہریوں کوقتل کرنےکااعتراف کیا

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟

 

ملزم نے اعتراف کیا کہ فی کلنگ 75 ہزارسے سوا لاکھ تک ملتے تھے،ایک قتل کا75 ہزارسے سوا لاکھ روپے تک ملتے تھے،

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ریمانڈ لیا جائے گا

قبل ازیں دو روز قبل سندھ پولیس نے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں قتل ہونے والی کینڈین خاتون کے قتل کا معمہ حل کردیا، مقتولہ کو ایم کیو ایم لندن کے کارندوں نے قتل کیا۔راچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 13 میں 26 اگست 2019 کو قتل ہونے والی کینڈین خاتون ڈاکٹر عائشہ کو ڈکیتی واردات کے دوران قتل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ تھانہ شاہراہ فیصل کے ایس ایچ او سرور کمانڈو کی سالی تھی ،تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے مبینہ طور پر ڈاکٹر عائشہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جارہاہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں اشتہاری ملزم رحمت علی خان عرف وصولی بھی شامل ہے جبکہ اُس کے ساتھی ابرہیم علی خان عرف انور انور (انو) کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق قتل میں ملوث ایک ملزم فیصل خان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان نے ماضی میں ایم کیو ایم لندن کے لیے بھتہ جمع کرنے کا اعتراف بھی کیاہے۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی تھیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عائشہ شادی میں شرکت کرنے کے لیے کینیڈا سے کراچی پہنچی تھیں

Leave a reply