پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی اور ملزمان گرفتار
بوریوالا( رضوان سلیمی ) تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2860گرام چرس 38لیٹر شراب بر آمد ڈی پی او وھاڑی کی ھدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا محمد اشرف تبسم کی سربراھی میں ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون انسپکٹر جہانگیر خان مترو نے ٹی ایس آئی حسن سجاد
ھمراہ ملازمین بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون مائرہ بی بی عرف رکھی سکنہ معصوم شاہ کالونی کو گرفتار کرکے 1340گرام چرس انوارالحق سکنہ505ای بی سے 1520گرام چرس محمدخالدسے20 لیٹر شراب محمد انس سے 18لیٹر شراب بر آمد کرکے خاتون سمیت دیگر ملزمان کے
خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا ھے انسپکٹر جہانگیر مترو نے کہا ھے کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ھیں جو نوجوان نسل کو تباہ کررھے ھیں شہری منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن میں پولیس سے تعاون کریں