پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر کو لوٹ لیا

0
24

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تاجر کا گھر لوٹ لیا گیا ہے جبکہ ملزمان گھر سے دو لاکھ نقدی اور 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات سمیت لائسنس یافتہ اسلحہ بھی لے گئے۔ متاثرہ تاجرمحمد شریف کا کہنا ہے کہ ملزمان میرا لائسنس یافتہ پستول بھی لے گئے تینوں نے وردی پہنی ہوئی تھی اور تین سادہ کپڑوں میں تھے۔

تاجر نے کہا کہ ملزمان نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ دیا تھا اور دو گھنٹے تک گھر میں واردات کرتے رہے۔ کپڑے کا کاروبار کرنے والے تاجر کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت اطلاع ملنے کے باوجود واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ دوسرے جانب سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور میں مسلح ہو کر آنے والی جعلی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ مریم سی پی او میں جعلی اے ایس پی بن کر آئی تھی، ملزمہ مریم گیٹ پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے ملاقات کا بتا کر اندر پہنچی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نے پوسٹنگ کے لیے ملاقات کے لیے سکیورٹی حکام کو آگاہ کیا، خاتون کے ساتھ جبران علی، شاہ زیب اور شاہ میر نامی ساتھی تھے۔ جبکہ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پر خاتون مشکوک پائی گئی جس پر جعلی پولیس افسر بن کر سی پی او آنے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے پستول اور8 گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کو تھانہ انارکلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply