پولیس کو موٹروے زیادتی کیس کے متعلق بار بار جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم گرفتار،مقدمہ درج

0
20

تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو موٹروے زیادتی کیس کے متعلق بار بار جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم گرفتار،مقدمہ درج

باغی ٹی وی : قصور تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو موٹروے زیادتی کیس کے متعلق بار بار جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم گرفتار،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو رحمان پورہ کے رہائشی محمد افضل نے اطلاع دی کہ میں نے گینگ ریپ موٹروے لاہور کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے پولیس بھجوائیں۔اطلاع پاکر مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی تو تصدیق کرنے پر مذکورہ شخص نے بتایا کہ میرا نام سعید احمد ہے اور محنت مزدوری کرتا ہوں اطلاع دہندہ افضل کیساتھ سودا سلف لینے کے دوران تلخ کلامی ہو ئی جس پر افضل نامی شخص نے پولیس کو غلط اطلاع دی، اتوار کے روز بھی اسی شخص افضل نے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی تھی۔جس پر تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم افضل کے خلاف 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

Leave a reply