پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی ؟فیصل سبز واری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کتنی ویکسین حاصل کرنے کی کوشش کی؟
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بتائے انہوں نے کتنی وینٹی لیٹرز منگوائے ہیں،بتایا جائے آپ نے کتنے نئے ویکسی نیشن سنٹرز بنائے؟وزیراعلیٰ اپنے حلقے میں جاتے ہیں تو ہزاروں لوگ جمع ہو جاتے ہیں ،انوکھے فیصلے آئیسولیشن میں رہ کر کیے جا رہے ہیں ،پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی،کیا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو روکا جاسکا؟
ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے کورونا لاک ڈاون کو پولیس کی چاند رات قرار دے دیا ،فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ پولیس لاک ڈاون کو چاند رات سمجھے تو کورونا کیسے روک سکے گی، کیا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو روکا جا سکا؟ حکومت کو چاہیے کہ موبائل کےذریعے لوگوں کو ویکسین فراہم کرے،20لاکھ سے زائد افراد کے پاس شناختی کارڈ موجود نہیں ہے،ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کیا تو کورونا مزید پھیلے گا،تاجروں کو ٹیکسز کی چھوٹ اور قرضے فراہم کیے جائیں،
دوسری جانب تاجر ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے جب بھی کورونا سے بم گرایا تاجروں پر گرایا، ہمارے پورٹ کے کنٹینرز کو شہر میں آنے نہیں دیا جارہا 17ہزار ٹیسٹ کا نتیجہ ساڑھے3کروڑ لوگوں پر ڈالا جارہا ہے الیکشن میں ریلیاں، جلسےجلوس ہوئے اب کہتے ہیں کورونا پھیل گیا، ہمارے ٹیکسوں کو معاف کیا جائےآسان شرائط پر قرضےدیں،توزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن کے خلاف آرڈیننس جاری کریں،چاروں صوبوں میں سے صرف ایک صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کریں،