فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کاالزام،پولیس ملازمین گرفتار،مقدمہ درج

کراچی:پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی: فریئر پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 12 سال 2024 بجرم دفعات 385 اور 384 چونتیس کے تحت درج کرلیا۔
مدعی مقدمہ انسپکٹر حاجی احمد کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق وہ تھانے میں موجود تھے کہ انھیں مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ فریئر کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور پولیس اہلکار سہیل علاقے میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس کے عوض بھتہ وصول کرتے ہیں اس اطلاع پر ایس ایچ او فریئر کو آگاہ کیا اور بعدازاں دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا ، درج کیے جانے والا مقدمہ تفتیش کے لیے ایس آئی یو (سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیاہے۔
ہمسائیوں کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد …
قبل ازیں لاہور پولیس نے پڑوسن کا بچہ 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنے والی خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کے مطابق پولیس نے 5 ماہ کا بچہ بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ آسیہ نے اپنی محلے دار تہمینہ کے گھر سے بچے کو اغوا کیا اور 2لاکھ میں فروخت کر دیا،ملزمہ آسیہ بہانے سے تہمینہ کے گھر گئی اور بچے کو کپڑوں کی گٹھڑی میں رکھ کر فرار ہو گئی، آسیہ نے اپنے خاوند شہباز سے مل کر بچے کو شہریار اور اس کے والد اشرف سے طے شدہ ڈیل کے مطابق 2لاکھ میں فروخت کر دیا۔