پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی

0
33
justice-qazi

پولیس ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اظہار برہمی

سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کر لی

استغاثہ کے کیس میں سقم پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کی خامیوں کی وجہ سے بے گناہوں کو سزا اور اصل ملزمان بری ہوتے ہیں، پراسیکیوشن کی خامیاں کوئی نہیں دیکھتا سب کو شکایت عدالت سے ہوتی ہے،ایف آئی آر میں عمومی ناکہ بندی کے دوران ملزم سےمنشیات برآمدی کا دعویٰ کیا گیا،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ایسی ناکہ بندی کے دوران ملزمان کی ویڈیو کیوں نہیں بناتی؟ کل کوئی ملزم انکار کردے کہ میں جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا تو کیا ہوگا ؟ہر پولیس والے کے پاس موبائل فون موجود ہوتا ہے، کیاوزارت داخلہ کو یہ اطلاع نہیں ملی کہ ہر بندے کے پاس موبائل ہے؟ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی ایسی ناکہ بندی کے دوران ملزمان کی تصاویر کیوں نہیں لی جاتیں، کیا پراسیکیوشن ملزمان سے مل کر مقدار میں خامیاں چھوڑتا ہے ؟ کیا پراسیکیوشن کا کام عدالتوں کو چکمہ دینا ہے ؟  آج کل دو سال کے بچے نے بھی موبائل فون استعمال کرنا شروع کردیا ہے، پولیس نے بغیر مخبری کے رینڈم ناکہ بندی کے دوران چرس پکڑی، پولیس والا اتنا تجربہ کار تھا تو موبائل فون استعمال کرنا نہیں آتا تھا؟ ملزم کیخلاف چالان پیش کردیا لیکن گاڑی کے مالک کی تفصیلات نہیں دیں،

سرکاری وکیل نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کو گاڑی کے مالک کی تفصیلات فراہم کرنے کا لکھا ہے ، جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پاکستان میں ہے یا انگلستان میں جو ابھی تک تفصیلات نہیں ملی؟ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر محکمہ ایکسائز کیخلاف مقدمہ کیا؟ حیرت ہے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پولیس کو بھی جواب نہیں دے رہا، سپریم کورٹ نے دو لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کر لی

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

Leave a reply