لاہور کے علاقوں شاہدرہ ٹاؤن اور مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں 4 ملزمان ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔
باغی ٹی وی: پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں فائرنگ سے بھتہ خور شوٹر اور ڈاکو فیضان عرف جگا اور علی رضا ہلاک ہوئے مناواں مقابلے میں ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہےملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔
ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی
دوسری جانب کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کے تشدد سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑلیا اور ان پر شدید تشدد کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے افغان اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات
پولیس کے مطابق تشدد سے2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس کی جانب سے ہلاک اور زخمی ڈاکو کی شناخت کی جا رہی ہے ہلاک ڈاکوؤں نے پکڑے جانے سے پہلے اورنگی 14سی سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔
وادی ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے
قبل ازیں گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے خیابان شمشیر میں پولیس مقابلے کے دوران دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوئے ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو زخمی ہوگئےپولیس کا کہنا تھا کہ اسپتال منتقلی ک دوران دونوں دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
توہین مذہب کا الزام،پی ٹی آئی ریلی میں پرتشدد ہجوم کے ہاتھوں شہری قتل