پولیس نے نوسرباز لڑکی کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

0
21

لاہورکےمختلف تھانوں میں مطلوب نوسربازلڑکی نے فیضان نامی شخص پر زیادتی کا جھوٹا پرچہ کروایا تھا، لڑکی نےلاہورکے تھانہ وحدت کالونی میں ایک ایف آئی آردرج کروائی تھی، جس میں اس ںے فیضان نامی شخص کو نامزد کیا گیا تھا، لڑکی نے اپنے آپ کو برطانیہ کا شہری بتایا تھا، لڑکی نے اپنا نام امان لکھوایا تھا، پولیس نے لڑکی کومیڈیکل کروانے کا کہا تھا، لڑکی نے اپنا میڈیکل کروانے کا انکارکیا تھا، شک کی بنا پر پولیس نے لڑکی کی جانچ پڑتال کی ہے، پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ لڑکی نے اپنا نام اورشناختی کارڈ نمبرایف آئی آرمیں غلط لکھوایا ہے، لڑکی پرلاہورکے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، لڑکی جیل بھی جا چکی ہے، لڑخی کا اصل نام ولیحہ ہے، لڑکی ملتان کی رہائشی ہے، ایف آئی آر میں لڑکی نے اپنے والد کا نام لکھوایا ہے، ان حقائق کے سامنے آنے کے بعد لڑکی نے فیضان نامی شخص سے شادی کرنے کی رضامندی اختیارکردی ہے.

Leave a reply