پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

0
35

پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

شہری کی کال پر تھانہ سبزی منڈی پولیس کی بروقت کارروائی 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

دوملزمان آصف اور محمد بلال نے آئی ٹین تھری میں 09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔پولیس ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سبزی منڈی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کوئی مشکوک سرگرمی دیکھیں تو فوری پولیس کو اطلاع دیں۔شہریوں کی بروقت اطلاع سے پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کرنے میں مدد مل سکتی ہے

قبل ازیں کوٹلی ستیاں پولیس کی فوری کاروائی،دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والا چور چند گھنٹوں میں گرفتار ،مختلف برآنڈ کے سگریٹ، 5800روپے نقدی اور 02موبائل فون برآمد۔ سوشل میڈیا پر شہری کی شکایت پر سی پی او ساجد کیانی نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، کوٹلی ستیاں پولیس نے فوری کاروائی دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کرنے والا چور بد ر محمود کو24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا، ملزم سے مختلف برآنڈ کے سگریٹ، 5800روپے نقدی اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کاتحفظ اولین فرض ہے، چوروں اور ڈکیتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

قبل ازیں روات پولیس کا پکار 15 کال پر فوری رسپانس،قبضہ کی کوشش ناکام بنا کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،پکار 15 پر شہری نے کال کی کہ کچھ لوگ اس کے زمین پر ناجائز قبضہ کر رہے ہیں، روات پولیس نے پکار 15 کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے 2 ملزمان فیصل ملک اور راجہ عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ،ملزمان کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،

قبل ازیں ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل سینچنگ اوررابری کی واردات میں مطلوب اشتہاری مجرم ہارون شہزاد کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم سال2021سے تھانہ سٹی کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں جن سے موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا تھا، رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مظہر اقبال کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم سال2021 سے تھانہ رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، جبکہ نیوٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عدنان گل کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال2020سے تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

قبل ازیں راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،06 ملزمان گرفتاراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم اسد اکبر کو گرفتارکرلیا،ملزم سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارقم عزیز سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا،نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قیصر خان کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نجیب اللہ کو گرفتا ر کرلیا، ملزمان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان شمریز اقبال اور محمد سلیم کو گرفتار کرکے ملزم سے 02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Leave a reply