پولیس کی کاروائی، تاوان کے لیے اغواء بچہ بازیاب کرا لیا گیا.

0
102

بڈھ بیر کی حدود شیخان سے تاوان کی غرض سے 6 سالہ کمسن بچہ عثمان کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔بڈھ بیر پولیس نے مغوی بچہ کو والدین کے حوالے کرکے اغوا کار گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا. بچے کے والدین نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پشاور پولیس کا شکریہ ادا کیا. گرفتار ملزم عبد اللہ ولد ستوری خیل کا تعلق بڈھ بیر شیخان سے ہے. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مغوی بچے کو لاکھوں روپے تاوان کیلئے اغواء کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے. ملزم کمسن مغوی بچے کا قریبی رشتہ دار نکلا. بچے کے والد مسمی فرہاد سکنہ باڑہ حال شیخان نے تھانہ بڈھ بیر میں گمشدگی کا رپورٹ کیا تھا. کاروائی ایس پی صدر ڈویژن وقاراحمد کی سربراہی میں ڈی ایس پی ریاض خلیل اور ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر اعجاز اللہ نے کی ہے. خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر کیس کو ٹریس کرکے کمسن بچہ بازیاب کرایا. ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جن کی گرفتا ر کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے.گرفتار ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
*ایس ایس پی آپریشن منصور امان*

Leave a reply