شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوانے کا حکم

0
42

سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

وکیل فیصل چودھری اور علی بخاری سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ملزم آگیا ہے؟ وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ایک بجے تک کا وقت تھا ملزم کو نہیں لایا گیا،جج نے کہا کہ ابھی فائل نہیں ہے ،تفتیشی افسرنے کیا لکھا ہے وہ سب دیکھنا ہے،پولیس نے شہباز گل کے مزید 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اسلحہ کے مقدمہ میں جوڈیشل کی استدعا ہے،ہر روز پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے،ملزم کاپولوگرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے،ایک لمحہ ضائع نہیں کیا گیا ابھی بھی شہباز گل کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ابھی بھی ہمیں کچھ سوالات کے جوابات درکار ہیں،جج نے استفسار کیا کہ پولوگرافک ٹیسٹ کی پرانے ریمانڈ میں استدعا نہیں کی تھی؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ پچھلے ریمانڈ میں استدعا نہیں تھی جو ریمانڈ معطل ہوا اس میں تھی،شہباز گل کا میڈیکل کروا لیا ہے ،

شہبازگل کی پولیس اور میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کردی گئیں، پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ شہبازگل سے تفتیش میں روزانہ پیش رفت آگے بڑھ رہی ہے پولی گرافک ٹیسٹ نہ ہونے کی وجوہات بھی پولیس ڈائری میں لکھی ہوئی ہیں تفتیش میں پتہ چلا ملزم ایک سے زائد موبائل استعمال کررہاتھا،

شہباز گل کے وکیل روسٹر روم پر موجود,فیصل چوہدری نے کہا کہ ‏پراسیکیوشن نے تسلیم کیا کہ پولیس شہباز گل سے تفتیش مکمل کرنے میں ناکام رہی، 48 گھنٹے کے جسمانی ریمانڈ میں صرف آدھے گھنٹے کیلئے میڈیا کے تعاون سے ایک چھاپہ مارا گیا، شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کے دلائل‏16 دن ہو چکے،پولیس نے سوائے تشدد کے کچھ بھی نہیں کیا،گزشتہ سماعت پر 8 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، اس میں بھی پراسیکیوشن نے تفتیش کے لیے یہی جواز پیش کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کی استدعا کو مسترد کر دیا تھا،شہباز گل پر تشدد کے ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں، ہائی کورٹ شہباز گل پر ہونے والے تشدد کی انکوائری کا حکم دے چکی ہے، ‏شہباز گل کے وکیل فیصل چوھدری نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر دی کہا کہ شہباز گل کو الٹا ننگا کر کے مارا گیا ہائیکورٹ نے تشدد پر جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا، شہباز گِل ایک پروفیسر ہے اسے برہنہ کر کے مارا گیا پھر اس تشدد کو چھپایا گیا شہباز گل پر ظلم ہوا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پولیس نے جتنی بھی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ایک ہی بات موبائل فون برآمد کرنا ہے،چار موبائل فون پولیس برآمد کر چکی ہے، پولیس کو کونسے موبائل فون کی ضرورت ہے،

شہباز گل کو جوڈیشل پرجیل بھیجنے کا حکم دے دیا جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے
پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان

Leave a reply