پولیس نے ظل شاہ قتل کیس میں شیخ امتیاز کی گرفتاری ڈال دی

0
84
sheikh imtiaz

پولیس نے تحریک انصاف لاہور کے صدر،رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی ظل شاہ قتل کیس میں گرفتاری ڈال دی

شیخ امتیاز کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ملزم کو عدالت لاکر قیدیوں کی وین میں کھڑے رکھنا کسٹوڈیل ٹارچر ہے،جج نے کہا کہ ملزم کو عدالت لاکر فوری پیش کرنا چاہیے،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ شیخ امتیاز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کو آج دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا ،پولیس نے شیخ امتیاز کے دو مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے تاخیر سے گرفتاری ڈالنے پر جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی،وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر شیخ امتیاز کی نئے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی ہے،سرکاری وکیل نے کہا کہ شیخ امتیاز کا پولی گرافی ٹیسٹ بھی کرانا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ تاخیر سے گرفتاری سے ملزم بے گناہ کیسے ہو سکتا ہے؟وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ دیگر ملزمان ظل شاہ قتل میں گرفتار ہوئے تو اس وقت شیخ امتیاز کا نام کیوں سامنے نہیں آیا؟ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر پولیس نے اس وقت نہیں بتایا کہ یہ مطلوب ہے تو اب ملزم کو بری سمجھا جائے؟وکیل اظہر صدیق نے استدعا کی کہ شیخ امتیاز کو پی ٹی آئی جلسہ کی تیاری کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، وہ پی ٹی آئی لاہور کے صدر ہیں، انہیں دونوں مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے

عدالت نے بعد ازاں شیخ امتیاز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،ظل شاہ کی ایک حادثے میں موت ہوئی تھی، پی ٹی آئی نے پولیس پر قتل کا الزام عائد کر دیا تھا تا ہم جس گاڑی کی ٹکر سے ظل شاہ کی موت ہوئی تھی وہ پی ٹی آئی رہنما کی تھی،ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان نے بھی ضمانت کروا رکھی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر بھی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے،یاسمین راشد نے حقائق چھپائے تھے،ظل شاہ کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دے دیا تھا، ظل شاہ کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا عمران خان پر قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا دن رات وہیں بیٹھا رہتا تھا ان کو چاہیئے تھا اس کی حفاظت کرتے انہوں نے کیا کیا اتنا کچھ ہو گیا مار دیا ڈالے گھمائے یاسمین راشد نے انہیں کال کی بجائے ان کو کال کرنے کے یاسمین راشد اسپتال جاتی-ظل شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ اپنے ان کے بچے حفاظت سے ہیں میرا بچہ ان کے لئے قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا گھر نہیں آتا تھا کہتا تھا میرے ووٹ سے جیتے گا اس کو میری وجہ سے آرام آئے گاہمیں انصاف چاہیئے ہمیں ہمارا بیٹا چاہیئے بس میرا انہیں پیغام پہنچا دیں-

زمان پارک میں عورتوں کے ساتھ زیادتی

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

 قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

زمان پارک بارے آڈیو لیک،مولانا فضل الرحمان بھی خاموش نہ رہ سکے

Leave a reply