تبدیلی تو آگئی مگر پرانی عادتیں تبدیل نہ ہوسکیں، پولیس افسران عوام کی پہنچ سے اب بھی دور

0
38

لاہور:پولیس نظام میں‌بہتری کے دعویدارآج تک اس میں‌تبدیلی نہ لاسکے ،تبدیلی والی حکومت بھی اعلیٰ‌پولیس افسران کے رویوں میں تبدیلی لانے سے قاصر ہے اور عوام اپنے ہی پولیس افسروں کے ملنے سے محروم رہ جاتے ہیں. دفاتر میں بیٹھے پولیس افسران میٹنگز اور دفتری امور نمٹانے کے بہانے عوام کو انتطارکی سولی پر لٹکا کر گھنٹوں ذلیل کرنے لگے، آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو درخواستگزاروں سے ملاقات اوران کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دینے کامراسلہ جاری کردیا۔

حسب روایت میڈیا حکام کی طرف سے توجہ دلانے کے بعد جس طرح پولیس حکام تاویلیں اور جواز پیش کرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ،پنجاب بھر سے سائلین بڑی دور سے لاہورسمیت صوبہ بھرکے پولیس افسران کے پاس روزانہ ہزاروں شہری اپنی شکایات کے ازالے کے لیے دفاتر کے چکرلگاتے ہیں لیکن زیادہ ترافسران شہریوں کو دفاتر کے باہرانتظارکے بعد بغیرملاقات واپس بھجوادیتے ہیں،

عوامی رد عمل کے بعد اس سلسلہ میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نوازکی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کیلئے افسران اپنےدفاترمیں موجودگی اور شہریوں سے ملاقات کویقینی بنائیں اورملاقات کا وقت ہرصورت میں مقررکیا جائے۔کیونکہ مسائل کاحل پولیس کی اولین ترجیح ہے، اگرکسی افسرنے درخواستگزاروں کووقت نہ دیااورانتظارکروانے کی شکایات موصول ہوئی ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a reply