پنجاب بھرمیں پھرپولیس افسران کودربدرکردیا گیا،ڈی ایس پیزکی باری آگئی

0
37

لاہور:پنجاب بھرمیں پھرپولیس افسران کودربدرکردیا گیا،ڈی ایس پیزکی باری آگئی،اطلاعات کے مطابق چند گھنٹوں بعد پھرپنجاب بھر کی پولیس کو دربدر کردیا گیا ہے اوریہ اطلاعات ہیں کہ پنجاب کے 13 ڈی ایس پی کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئےہیں‌

تقرری تبادلے کےحوالے سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کےمطابق افتخار احمد ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساہیوال تعینات جبکہ محمد یوسف کا ڈی ایس پی سٹی ساہیوال تقرر کردیا گیا ہے

 

 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ضیغم ثناء کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد جبکہ ڈی ایس پی رفاقت علی خدمات کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے سپرد کردی گئی ہیں

ادھر اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ طاہر عباس کاظمی ایس ڈی پی او گجر خان تعینات جبکہ ڈی ایس پی غلام مہتدہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں‌

 

پولیس تبادلوں کی زد میں‌ آنےوالے ڈی ایس پی محمد اعظم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد جبکہ مظہر گوندل کا ایس ڈی پی او بھوانہ چنیوٹ تقررکردیا گیا ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایس پی ثناء اللہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپردجبکہ ڈی ایس پی عمران عارف سیال اور فاروق احمد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کردی گئی ہیں

ادھر ذرائع کے مطابق طارق جمیل ایس ڈی پی او سمبڑیال سیالکوٹ تعینات جبکہ رضوان منظورکا ایس ڈی پی او پسرور سیالکوٹ تقررکردیا گیا ہے

Leave a reply