ٹھٹھہ : گٹکا فروشوں کیخلاف پولیس کااپریشن جاری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)گٹکا فروشوں کیخلاف پولیس کااپریشن جاری
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر علی شاہ اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی سب انسپکٹر شوکت علی درس بمعہ اسٹاف نے شاہ مراد کالونی مکلی میں بدنام گٹکافروش حیدر پنھور کی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 1گٹکا فروش ملزم منور ولد محمد عارب پنھورکو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی پولیس گٹکا فیکٹری سے 1 ماوا مکسنگ مشین، 2 ماوا پیکنگ مشین، 3 کلو بھیگی ہوئی چورا سپاری، 2 کٹہ ریپر پنی اور 200 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ مکلی پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔