کچہ آپریشن،خطرناک مجرمان ٹھکانے چھوڑ کر علاقہ سے بھاگنے پر مجبور

police opration

خطرناک مجرمان و عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے پولیس کے گرینڈ آپریشن کا 18 واں دن جاری ہے

پولیس کے دستوں کی کچہ کے اندرونی علاقوں میں اے پی سیز کے ساتھ پیش قدمی جاری ہے، دریائی علاقوں میں کشتیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے،ڈاکو، عسکریت پسند، خطرناک مجرمان و شدت پسند کمین گاہیں اور ٹھکانے چھوڑ کر علاقہ سے بھاگنے پر مجبور ہو چکے ہیں، ٹارگٹڈ کاروائی کے دوران قابل سکھانی گینگ کے سرگرم رکن اسحاق جھوبرہ سکھانی کا کٹانی کے علاقے میں خفیہ ٹھکانہ نذر آتش کر دیا گیا۔ اسحاق جھوبرہ سکھانی قتل، اغواء برائے تاوان،ڈکیتی اور سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ، گولی، بارود برآمد، ہزاروں ایکڑ اراضی اور نو گو ایریا سمجھا جانے والا ایریا کلیئر کروا لیا گیا۔ پولیس نے کچہ کے اندرونی علاقوں میں کیمپس قائم کرکے ریاست و قانون کی رٹ بحال کر دی۔ مجرمان سے کلیئر کروائے گئے رقبہ پر جرائم پیشہ عناصر کے خفیہ ٹھکانوں،کمین گاہوں کو مسمار اور نظر آتش کر دیا گیا، کچی لنڈ میں کاروائی کے دوران دولانی اور عمرانی گینگز کے 8 ڈاکوؤں کی گرفتاری سے ٹوٹل گرفتار ڈاکوؤں کے تعداد 28 سے زائد ہو گئی۔کچی لنڈ سے دولانی اور عمرانی گینگ کے ڈاکوؤں کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد مزاحمت کو کچل کر گرفتار کیا گیا،گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے متعدد کلاشنکوفس، رائفلیں، رپیٹر اور سینکڑوں گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، کچہ آپریشن کریمینلز کے علاقہ سے مستقل انخلاء یا گرفتاری کے ساتھ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا،پولیس فورس کا کچہ کریمینلز کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس کے جانبازروں کا مورال بلند اور عزم پختہ ہے،

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Comments are closed.