جے یو آئی کا دھرنا اور پولیس کے انوکھے فیصلے

0
31
Islamabad-police

اسلام آباد: دھرنا مرنا ، پھر کیا ڈرنا ، جے یو آئی ف کےدھرنے کو قبل ازوقت ہی مشکلات کا سامنا، اطلاعات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نےکیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساؤنڈسسٹم فراہم کرنے والوں کوخبردار کیا ہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ اوردھرنے والوں کو کوئی بھی چیز نہ دی جائے۔

ماڈل کورٹس ، زبردست کارکردگی،شاندارانعامات

وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پولیس کی طرف سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیاہے۔ پولیس تھانہ آبپارہ نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہےاور احتجاج کے لئیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ وفاقی پولیس نے آج ہونے والے اجلاس میں شہر کے داخلی راستوں پر مظاہرین کو روکنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

نیب آرڈینینس میں ترمیم،بڑوں بڑوں کو بی سے سی کلاس

پولیس کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے ۔ وفاقی پولیس نے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کیمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنےآپ کو خودکش دھماکے میں اڑانے والے کون تھے ؟

Leave a reply