fbpx

پولیس چوکی فخرے پنجاب پولیس نوید اصغر شہید کے نام سے منسلک، چوکی انچارج نے مقدس نام کی بھی لاج نہ رکھی!!!

نے دولتالہ تھانہ جاتلی کی پولیس چوکی جس کا نام حال ہی میں فرزند گوجرخان فخرے پنجاب پولیس نوید اصغر شہید کے نام سے منسلک کر کے شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن قوتوں کو بھی بروقت بہترین میسج دیا گیا ہے شہدا کے نام کی لاج رکھی جائے نوید اصغر شہید کے نام پر بنی پولیس چوکی میں بیٹھا چوکی انچارج قبضہ مافیا کی سر پرستی ،رشوت خوری ،اور سائلین کے ساتھ ناروا سلوک کر رہا ہے یا تو اہلیان علاقہ کو انصاف دیا جائے یا پھر شہید کے مقدس نام کی لاج رکھ کر میرٹ پر کام کرنے والا افیسر تعینات کیا جائے جب سے موجودہ چوکی انچارج صاحب نے چارج سنبھالا ہے میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں نوید اصغر شہید دولتالہ کی حدود میں بسنے والے سیاسی،صحافی،سماجی لوگوں نالاں نظر آتے ہیں جس کا اگر فی الفور ازالہ نہ کیا گیا تو لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے سی پی او راولپنڈی فی الفور ایکشن لیں تاکہ ان کی شبانہ روز محنت اور میرٹ کا بلند پایہ معیار داغدار ہونے سے بچ سکے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.