ٹھٹھہ : پولیس کا ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی جانب سے امن کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ اینڈ کومبگ آپریشن میں ضلع بھر کے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد گاڑیوں کو سرچ کیا گیا اس کے علاوہ متعدد مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیکر جدید ٹیکنیکل سسٹم CRI اور تلاش سوفٹویئر کے تحت تصدیق کی جارہی ہے۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن اور جنرل ہولڈاپ / ناکہ بندی کا انعقاد کرنے کے لیئے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران وہاں کے رہائش پذیر اشخاص کو پیغام دیا گیا کہ کسی بھی مشکوک شخص کے نظر آنے یا ایسی کوئی بھی خفیہ انفارمیشن ہو تو فورا پولیس کو اطلاع دیں تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Leave a reply