کورونا وائرس کے پیش نظر لاہور پولیس متحرک

0
40

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور پولیس حکومتی ہدایات پر عملدآمد یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے۔کاروبار کیلئے حکومت کی طرف سے جاری اوقات کار پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔کورونا وباء کے پیش نظرپولیس کے حفاظتی اقدامات لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ ماسک کے استعمال، سماجی فاصلوں سمیت دیگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے 27مارچ سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران ابتک کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1130 مقدمات درج کیے۔پبلک مقامات پرماسک نہ لگانے والوں کے خلاف 554 جبکہ سماجی فاصلوں کی پابندی نہ کرنے پر576مقدمات درج کئے گئے۔ساجد کیانی نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا ماسک، سماجی فاصلوں سمیت کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر57 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ لاہور پولیس حکومت کی طرف سے کورونا ہدایات پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تحفظ بھی فراہم کر رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیس ماسک، سماجی فاصلہ سمیت کورونا ایس اوپیزپر عمل پیرا ہو کر خود کو اور اپنے پیاروں کو اس وباء سے محفوظ رکھیں۔

Leave a reply