پولیس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کریں گے: آئی جی خیبرپختونخوا
پشاور: آئی جی کے پی کے اختر حیات گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ چار ماہ میں کالعدم تنظیموں نے پولیس پر 62 حملے کیے جن میں پولیس افسران سمیت تقریباً 300 اہلکار شہید ہوئے۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ میں اصلاحات اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے، شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پولیس فورس کو جدید اسلحہ اور آلات فراہم کیے جائیں گے۔
کراچی پولیس آفس حملہ؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ مسلح تنظیموں نے رات کو پولیس پر حملے کیے جس سے پولیس کو زیادہ نقصان ہوا ہے، چیکنگ نظام کو بہتر بنانے کے لیے پولیس فورس میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی جب کہ پولیس فورس کو سہولتوں کی فراہمی اور جدید ٹیکنالوجی پر زیادہ فنڈ خرچ کیا جائے گا۔
کراچی:بیٹی نے 14 سال بعد باپ کے قاتل کو تلاش کرکےدوبئی میں گرفتار کروا دیا
ہائی الرٹ اور چیکنگ سخت کردی گئی ہے، ایمبولینسز، پولیس و دیگر وردی میں ملبوس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو چیک کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔کراچی پولیس پر حملے کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کے تمام افسران کو خود اپنےعلاقے میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جڑواں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔
کراچی حملہ: آئی جی سندھ نےچند گھنٹے قبل سی پی او کی سکیورٹی سخت کرائی
پولیس کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور چیکنگ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔حکام کی جانب سے تمام اہم عمارات اور ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور ڈیوٹی پر مامور تمام اہلکاروں کے مکمل حفاظتی یونیفارم میں ہونے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔