پولیس کا عورت پر تشدد,ڈی پی او کا نوٹس

0
22

قصور
تھانہ کھڈیاں پولیس کی طرف سے خاتون کو تشدد بنانے کا معاملہ، ڈی پی او قصور کا فوری ایکشن، سب انسپکٹر محمد جمیل معطل اور مقدمہ بھی درج

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تھانہ کھڈیاں پولیس کے سب انسپکٹر جمیل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، ڈی پی او قصور عمران کشور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر جمیل کو معطل کر کے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے،
انکوائری کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ بستی غوث صابری میں پر مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ پر غیر قانونی قبضہ کیا جا رہا ہے ، 15 کی کال بالکل درست تھی جو پولیس نے قبضہ واگزار کروایا۔
خاتون خدیجہ بی بی مالک مدرسہ کی سابقہ بیوی ہے۔ 3 اپریل کی رات خدیجہ بی بی ہمراہ 10/12 کس خواتین مدرسہ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئیں اور مالک مدرسہ حافظ اکرم کی غیر موجودگی میں غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی
پولیس ریسپونڈ ٹیم کیساتھ دو لیڈی کانسٹیبل تھیں لیکن انہوں نے ریڈ کے دوران ایس او پی کو فالو نہیں کیا ویڈیو میں دکھائی دینے والا سب انسپکٹر جمیل نے خدیجہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کا یہ فعل غلط اور غیر قانونی پایا گیا ہے جس کو ناصرف معطل کر دیا گیا بلکہ زیر دفعہ 354/155C ت پ کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

Leave a reply