پولیس مقابلہ میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

قصور
پولیس مقابلہ میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،چھینی گئی رقم،موبائل فون و موٹر سائیکل برآمد

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ بھچر چوک میں پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی
شناخت تنویر عباس عرف تنی سکنہ بھچوکی پھاٹک کے نام سے ہوئی ہے
گرفتار زخمی ڈاکو ضلع قصور اور اوکاڑہ میں راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی 14 سے زائد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا
وقاص نامی شہری نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی کہ 3 ڈاکو مرالی اڈا سے نقدی 15 ہزار روپے اور دیگر کاغذات چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر
تھانہ کوٹرادھاکشن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بھچر چوک پر ناکہ بندی کی تو پولیس کیساتھ سامنے ہونے پر
ڈاکوؤں نے مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی
ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جس سے چھینی گئی رقم موٹرسائیکل، موبائل فون اور پسٹل برآمد ہوا
برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل تھانہ کوٹرادھاکشن کی حدود سے چوری شدہ اور موبائل ڈکیتی شدہ نکلا ہے
پولیس نے فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں

Comments are closed.