پولیس نظام فیل ہو چکا،موٹروے زیادتی کیس میں عدالت کے ریمارکس، دیا بڑا حکم

0
22

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی

ڈی آئی جی لیگل نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موٹروے یا کسی روڈ پرایسا کوئی واقعہ پیش آئے تو ذمہ دار حکومت ہوتی ہے، ایسے واقعات پر حکومت کو متاثرہ افراد کو معاوضہ دینا چاہیے، بتایا جائے متاثرہ افراد کو کیسے کمپن سیشن دی جا سکتی ہے؟

پولیس نے عدالت میں کہا کہ پورے پنجاب میں پڑولنگ کا موثر نِظام موجود ہے، سرکاری وکیل نے کہا کہ ہر جگہ پر پٹرولنگ کا موثر نظام بنانے جا رہے ہے،

عدالت نے آئی جی پنجاب کے ہفتہ وار گشت کا شیڈول طلب کر لیا،عدالت نے پنجاب بھر کے ڈی پی او ز کے گشت کا شیڈول بھی طلب کر لیا ،دوران سماعت چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لوگوں کی سیکیورٹی چاہیے،کیا حکومت قتل کیسز میں ودیت دیتی ہے ؟ عدالت نے سرکاری وکیل کو ودیت قانون پر معاونت کی ہدایت کر دی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں پولیس نظام فیل ہو چکا ہے ،عدالت نے کہا کہ رات 11 سے ایک بجے ہر ضلع میں ایک سینئر افسر روڈ پر ہونا چایہے، رپورٹ میں کیا کہا ہے، کیا پلان دیا ہے؟ جس پر پولیس نے عدالت میں جواب دیا کہ ہم نے پہلے سے موجود سسٹم کی تفصیل دی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کا پرانا پیٹرولنگ سسٹم ناکام ہو گیا ہے، اگر میں اپنی عدالت میں کام نہیں کروں تو سول جج تونسہ سے کام نہیں لے سکتا، جو بندہ گورنمنٹ کی پراپرٹی پر قتل یا زخمی ہو جائے، حکومت کو رقم دینی چاہیے،حکومت آئین کے تحت شہریوں کے تحفظ کی پابند ہے،

چیف جسٹس قاسم خان نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی مفاد عامہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی پی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے کہا کہ پنجاب میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،پنجاب پولیس زیادتی کے کیسز کی روک تھام کرنے میں ناکام رہی ہے، سی سی پی او نے واقعے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،سانحہ موٹر وے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ پانچ سال کے دوران ہونے والے زیادتی کے واقعات کا تمام ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دیا جائے

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

موٹروے زیادتی کیس،عدالت اور ملزم کے مابین کیا ہوا مکالمہ؟

Leave a reply