پولیس نے طالبعلم کی گاڑی پر 22 گولیاں برسا دیں،طالب علم جاں بحق،5 اہلکار گرفتار

0
30
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص مبینہ طورپر طالبعلم ہے

پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق مبینہ طالبعلم جی تیرہ کا رہائشی تھا،مبینہ طور پر نوجوان کو اے ٹی ایس اہلکاروں کی 22گولیاں لگیں،مبینہ طالبعلم کی گاڑی کے فرنٹ پر گولیوں کے نشانات بھی ہیں

سیکٹر جی ٹین میں پولیس کی فائرنگ میں طالب علم کی موت کے بعد کاروائی کرتے ہوئے 5اہلکارگرفتارکر لئے گئے،اہلکاروں کو تھانہ رمنا میں منتقل کر دیا گیا، پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا،

ترجمان پولیس کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے درخواست کے بعد مقدمہ کا اندراج ہو گا،سیف سٹی سے سیکٹر ایچ 13 پیرس سٹی میں ڈکیتی کی کال آئی تھی،شک پر جی ٹین سگنل کے قریب کار کو اے ٹی ایس نے روکنے کی کوشش کی

ترجمان اے ٹی ایس کے مطابق اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار علاقہ میں گشت پر تھے نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا ،رات کو اطلاع ملی کہ گاڑی میں ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کررہے ہیں ،

کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے نہ روکی ،پولیس نے متعدد بار جی ٹین تک گاڑی کا تعاقب کیا نہ رکنے پر ٹائرز پر فائر کئے ،فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگے جس سے اس کی موت ہوئی۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیااورایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انویسٹی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دیں،پولیس ٹیموں کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

Leave a reply