آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی

0
169
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

حویلی کہوٹہ، یونین کونسل خورشید آباد کے پولنگ اسٹیشن نایئک آباد میں جھگڑا ہوا ہے

جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے کوئیک رسپانس فورس روانہ ہو گئی ہے پتھراو سے پولنگ اسٹیشن کی کھڑکیاں شیشے بھی ٹوٹ گئے ایک گروپ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر پتھراو کیا گیا جسے حالات کشیدہ ہو ئے ، پولنگ رک چکی ہے، لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ گئے ہیں، سکول میں پولنگ سٹیشن بنایا گیا تھا، جہاں پتھراؤ کیا گیا،

دوسری جانب وزراعظم آزادجموں کشمیر تنویر الیاس خان نے ایل اے 22 پونچھ 5 میں ووٹ کاسٹ کر لیا وزراعظم آزاد جموں کشمیرتنویر الیاس نے ضلعی کونسلر کیلئے ووٹ پول کیا وزیراعظم کی آبائی وارڈ سے لوکل کونسل کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مصلحتوں کا شکار ہیں ،اپوزیشن کی سیاسی قیادت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا،مجھے شک تھا کہ وہ الیکشن نہیں چاہتے اپوزیشن کی سیاسی قیادت کو سچ کو تسلیم کرنا پڑے گا ہم نے عوام پر کوئی احسان نہیں کیا بلدیاتی انتخابات انکا بنیادی حق ہے ،حکومتیں اپنا اختیار اور فنڈز کسی اور کو نہیں دیتیں ہم نے حقدار کو اس کا حق دے دیا،مظفرآباد ڈویژن کی طرح پونچھ ڈویژن میں انتخابات پر امن ہورہے ہیں،

واضح رہے کہ آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہے، مظفرآباد ڈویژن کے بعد پونچھ ڈویژن میں عوام اپنے ووٹ پول کرنے مصروف ہیں پونچھ ڈوثرن میں کلُ ایک ہزار 186 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع راولاکوٹ میں کلُ 694 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع حویلی کہوٹہ میں کلُ 174 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع سدھنوتی کلُ 436 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع راولاکوٹ میں کل694 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں

Leave a reply