لاہور سمیت چار شہروں میں مہم کا آغاز کل سے ہوگا ، وہ مہم کیا ہے جس پر عمل کرنا سب پر لازم ہے

0
30

لاہور: پولیو فری پاکستان کا مشن جاری ، کل سے صوب پنجاب میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے.انسداد پولیو پروگرام پنجاب انچارج سلمان غنی کے مطابق یہ خصوصی مہم 26 اگست سے لے کر 29 تک جاری رہے گی.انسداد پولیو مہم کے دوران لاہور، سرگودھا، جہلم اور میانوالی میں 19 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو پروگرام کے مطابق پورے لاہور ضلع کو پولیو مہم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سرگودھا، میانوالی اور جہلم کی 46 یونین کونسلوں کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق لاہور میں پولیو وائرس کی شدید گردش کی وجہ سے مکمل لاہور کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ لاہور میں اب تک چار بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

جبکہ جہلم میں بھی ایک بچےمیں وائرس پایا گیا ہے، جس کی وجہ سے جہلم کی تحصیل پنڈ دادن خان اور سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کی 31 یونین کونسلوں میں مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بھر میں پولیو کے کیسز سامنے آنے پر حکومت نے پورے ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پھر سے ملک گیر مہم شروع کردی ہے .

Leave a reply