پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ آ گیا

0
19

سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائرہ افضل تارڑ مسلم لیگ کے دور حکومت میں وفاقی وزیر صحت رہی ہیں انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت وتعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دورمیں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے ، امید ہے وزیراعظم ہماری بات کا نوٹس لیں گے ،وزیراعظم کو ہرچیزکا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے .

خیبرپختونخواہ میں پولیو کے مزید کیسز، رواں برس کتنے مریض سامنے آئے

سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پولیوپروگرام کو صرف وفاقی حکومت نہیں چلاتی ،یہ پروگرام پوری دنیا چلاتی ہے ،فوکل پرسن کل کہہ رہے تھے گھبرائیں مت ،کیا اس طرح کے لوگوں سے امید رکھ سکتے ہیں ،ہمارے دور میں بلوچستان میں تین کیسز تھے،انسداد پولیو مہم میں وفاقی حکومت کی صوبائی حکومت سے کوئی کوآرڈینیشن نہیں،جن علاقوں میں پولیو کیسز تھے وہاں جانا بھی ناممکن تھا،پولیو اشتہاروں ،سوشل میڈیا اورٹوئٹر پر ختم نہیں ہوگا،ہمارے دور میں پنجاب پولیو فری تھا،اپریل2019کے بعد گھرگھرایک بھی مہم شروع نہیں کی جا سکی،

Leave a reply