ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس۔

0
45

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیو مہم 11جنوری سے جاری ہے جوکہ 5روز تک جاری رہے گی،پولیو مہم کے دوران تمام پولیو ٹیموں کے نمائندے اپنی ڈیوٹیا ں قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا قومی کردار ادار کریں،پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا،والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے گذشتہ رات ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقدہ پولیو ورکرز کی کارکردگی کے جائزہ اجلااس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صولت حیات وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرطارق سہیل سمیت محکمہ صحت کے افسران و پولیو ورکرز بھی موجود تھے ۔سی ای او ہیلتھ اتھارتی ڈاکٹر شکیل احمد نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار5سو63بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ملک یا معاشرے کی ترقی کا دارومدارصحت مند افراد پر منحصر ہوتا ہے ہمیں اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے قوم کے معماروں کو بیماریوں سے چھٹکارا دلانے کے لیے بروقت پولیو کے قطرے پلاکر اپنا قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے معززین شہر، سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی تنظیموں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حکومت کاساتھ دیں اور بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کوسختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور انسداد پولیو مہم کو ایک فریضے اور مشن کے تحت کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔

Leave a reply