پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین

0
28
PTI

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت نے گزشتہ جمعرات کو قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرنے والے احتجاجی مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کے بارے میں پولیس کی ایف آئی آر کو مسترد کر دیا ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق وزیر آباد پولیس نے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، نے محمد نوید کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، اس ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نوید نے مبینہ طور پر کنٹینر پر گولی چلائی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے ساتھی سوار تھے جو زخمی ہوگئے جبکہ ایک پارٹی کارکن جاں بحق ہوگیا تھا. پولیس ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور قتل کی سازش کی دفعات عائد کی گئی ہیں.

تاہم عمران خان نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے اور انہوں نے اور ان کی پارٹی کی قیادت نے الزام لگایا ہے کہ نوید صرف ایک کٹھ پتلی تھا جس نے ملک کی تین طاقتور شخصیات کی طرف سے تیار کی گئی شوٹنگ کی سازش کو انجام دیا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک سینئر وکیل راجہ تنویر اختر نے میڈیا لائن کو بتایا کہ، ہائی کورٹ کی ہدایت پر، "پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن، انہوں نے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے، خان کے مشتبہ افراد کے ناموں کو چھوڑ دیا ہے۔” یعنی جن پر عمران خان نے الزام عائد کیئے تھے ان کے بجائے موقع پر پکڑے گئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے.

یروشلم پوسٹ نے لکھا؛ عمر کریم، لندن میں مقیم ایک تجزیہ کار ہے نے دی میڈیا لائن کو بتایا کہ عمران خان کے پاس زیادہ سیاسی سرمایہ اور فائدہ تھا لیکن وہ اداروں کی بانسبت زیادہ طاقت ور نہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ، پاکستان میں بحران شدید ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مزید تشدد اور خونریزی ہو سکتی ہے۔ لیکن اب ادارہ کی اندرونی ہم آہنگی پر پیدا ہونے والے شکوک کے ساتھ، یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سا اسٹیک ہولڈر فاتح کے طور پر سامنے آئے گا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
یروشلم پوسٹ نے ماہرین کے حوالے سے لکھا کہ عمران خان کے حالیہ مارچ اور سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا جائز ہے کہ پاکستان سیاسی عدم استحکام کے باعث انارکی کا باعث بن سکتا ہے. ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ حالات کو وقت سے پہلے نہ سمبھالا گیا تو پھر ملک اور قوم کیلئے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہوگی.

Leave a reply