گلگت بلتستان میں پولنگ ختم ، گنتی جاری،پی پی اورپی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ

اسکردو:گلگت بلتستان میں پولنگ ختم ، گنتی جاری،پی پی اورپی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

گلگت سے:جی بی اے12شگرکا پہلا نتیجہ آگیا:پیپلزپارٹی کے امیدوار91 ووٹ لے کرکامیاب ،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق ‏جی بی اے12شگرکے ایک پولنگ اسٹیشن سے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوگئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق جی بی اے 12 کے پولنگ اسٹیشن کرفی برالڈوکاغیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ کچھ اس طرح‌ ہے

‏اس پولنگ اسٹیشن سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عمران ندیم نے 91 ووٹ کامیاب قرارپائے

ذرائع کے مطابق جی بی اے 12 کے پولنگ اسٹیشن کرفی برالڈوکے غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ‏تحریک انصاف کے امیدوار راجا اعظم نے41 ووٹ حاصل کیے ہیں‌

جبکہ اس علاقے سے ‏مسلم لیگ ن کےامیدوار طاہر شگری ایک ووٹ حاصل کرسکے

ذرائع کے مطابق جی بی ایل اے16 دیامرٹو کے پولنگ اسٹیشن پی ڈبلیو ڈی کا غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن لیگ کےمحمدانور101ووٹ لیکر آگے ہیں پی ٹی آئی کے عتیق اللہ کا دوسرانمبر ہے جبکہ مسلم لیگ ق کے عبدالعزیز 13ووٹ لیکر تیسرےنمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 22گھانچے ون کے پولنگ اسٹیشن سوغا سے جہاں پیپلزپارٹی کےمحمدجعفر41ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ابراہیم ثنائی15ووٹ لیکردوسرے نمبر اور آزاد امیدوار مشتاق حسین 15ووٹ لیکرتیسرےنمبرپر ہیں۔

جی بی ایل اے 11کھرمن کے ایک پولنگ اسٹیشن سے آزاد امیدوار اقبال حسین 20ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امجد زیدی 10ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

ی بی اے9 اسکردو 3(منٹھو)سے پاکستان تحریک انصاف کے فدامحمد ناشادکامیاب ،اطلاعات کے مطابق پشین گوئیوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی جیت کے قوی امکان ہے،

اسکردو سے ذرائع کے مطابق ‏جی بی اے9 اسکردو 3پولنگ اسٹیشن منٹھوکاغیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارفدامحمد ناشاد نے 137 ووٹ حاصل کیئے ہیں اوروہ کامیاب قرارپائے ہیں‌


اسی پولنگ اسٹیشن منھٹو سے ‏پیپلزپارٹی کے وزیر وقار 29 ووٹ لے کردوسرے نمبررہے

ادھرذرائع کے مطابق باقی پولنگ اسٹیشنوں سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی برتری کی اطلاعات ہیں اوریہی کہا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بڑی اکثریت سے گلگت بلتستان سے نشستیں جیتے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.