امریکی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب و خلیجی ممالک ، کیا تبدیلی متوقع ہو سکتی

0
17

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ سعودی عرب و خلیجی ممالک ، کیا تبدیلی متوقع
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیوسعودی عرب وخلیجی ریاستوں سمیت خطےکےممالک کا دورہ کرینگے. اس ہفتے امریکی وزیر خارجہ فرانس ، ترکی ، اسرائیل اور تین خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے ، یہ ان کا آخری بیرون ملک دوروں میں سے ایک ہوسکتا ہے ،
پومپیو نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ، "میں اس ہفتے کے جمعہ کو ایک بار پھر ، فرانس ، ترکی ، جارجیا ، اسرائیل ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا رخ کروں گا۔

کہا جار ہا ہے کہ یہ ان کا بطور وزیر خارجہ آخری دور ہو سکتا ہے کیونکہ ان کی حکومت الیکشن میں ہار چکی ہے . ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی اپنی مدت پوری کرنے کے بعد وہائٹ ہاؤس سے رخصت ہوجائے گی ، جو بائیڈن کی قیات میں ڈیموکریٹس کی نئی حکومت تشکیل پائے گی .

پومپیو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا بات چیت ہر ملک میں واضح طور پر مختلف ہوگی ، بہت سی مختلف چیزوں کا احاطہ کرنا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان میں سے مشرق وسطی ممالک میں امن اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر توجہ دیں گے.

پومپیو 13 سے 23 نومبر کو پیرس سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے جہاں وہ اپنے فرانسیسی ہم منصب اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے تاکہ معاشی اور سلامتی کے امور ، اور انسداد دہشت گردی اور عالمی خطرات کے بارے میں روابط کو آگے بڑھاسکیں۔

Leave a reply