چونیاں: ناقص ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت

چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) گردونواح میں ناقص اجزاء سے ملاوٹ شدہ دودھ اور دہی کی فروخت عروج پر، دوکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کوئی پرسان حال نہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مبینہ خاموشی سے شہریوں میں تشویش کی لہر، چونیاں کے مختلف علاقوں چھانگا مانگا، چونیاں، الہ آباد، کنگن پور, تلونڈی و دیگر علاقوں میں دکاندار انسانی جانوں سے کھیلنے لگے رات و رات امیر بننے کے چکر میں ملاوٹ شدہ کیمیکل پوڈر والا دودھ ڈرموں میں بھر کر شہر لایا جاتا ہے اور مختلف علاقوں محلوں اور گلیوں میں من پسند قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ کیمیکل دودھ کو خالص بتا کر من پسند قیمت میں فروخت کیا جاتاہے۔ شہر بھر میں مضر صحت دودھ کی سپلائی جاری ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور ملاوٹ شدہ دودھ کی سپلائی روکنے میں ناکام ہے چونیاں شہر کو ملاوٹ شدہ دودھ سے کب پاک کیا جائے گا۔ اس کا جواب کسی بھی متعلقہ محکمے کے پاس نہیں شہریوں نے ڈی سی قصور فیاض موہل سے اس ناقص دودھ دہی فروخت کرنے والے ان ظالم دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ سے خاص طور پر ڈی سی قصور سے اپیل کی ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی قصور ان ظالم ملاوٹ مافیا کو لگام دلوائیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply