پوپ فرانسس کی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی اپیل

0
59

پوپ فرانسس نے عالمی برادری سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اتوار کے روزعالمی برادری سے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں۔

میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے ،مفتی مینک کا پاکستان کیلئے دعائیہ پیغام

اٹلی کے شہر لاعقیلا کے دورے کے دوران انہوں نے پاکستان کے ساتھ فوری اور فراخدلی سے بین الاقوامی یکجہتی کی اپیل کی پوپ نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کے لیے دعاگو ہیں۔

اٹلی کا شہر لاعقیلا 2009 میں زلزلے سے متاثر ہوا تھا اور اس کے نتیجے میں میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے85سالہ پوپ نے لاعقیلا کے پرعُزم اور پُروقار لوگوں کی تعریف کی۔

پوپ فرانسیس اس دورے کے موقع پر وہیل چیئر پر تھے اوروہ آج سہ پہر ویٹی کن واپس آنے والے تھے۔وہ پیر اور منگل کو دنیا بھر کے کارڈینلز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کریں گے اوران سے کیتھولک چرچ کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری پاکستان کی فوری مدد کریں ،او آئی سی

واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی ہے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور پاکستان میں امارات کے سفیر نے نور خان ایئربیس پر امدادی قافلے کو خوش آمدید کہا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دیا تھا جس کے بعد اماراتی نیوز ایجنسی نے بتایا تھا کہ اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلئے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔

اماراتی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا تھا کہ امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی لےگئی،اہم اعلان

Leave a reply