آبادی 22 کروڑ، شیخ رشید نے 24 کروڑ افراد کو مسافر بنادیا
لاہور :آبادی 22 کروڑ، شیخ رشید نے 24 کروڑ افراد کو مسافر بنادیا،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ کہہ بیٹھے کہ پاکستان ریلوے میں 24 کروڑ لوگ ٹکٹیں بک کروا چکے ہیں،
ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے فورا ہی اپنے بیان کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ 24 کروڑ افراد نہیں بلکہ 24 کروڑ روپے کی ٹکٹیں خریدیں جا چکی ہیں،
دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے، شیخ رشید نے 24 کروڑ لوگوں کو مسافر بنا دیااپنے ایک بیان میں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ لگتا ہے پوری حکومت ہوش میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی 22 کروڑ ہے تو 24 کروڑ لوگوں نے ٹرین کے لیے بکنگ کیسے کرائی؟
رہنما پی پی نے تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملادی تھیں۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب شیخ رشید نالہ لائی کے کنارے جہاز اڑاتے نظر آئیں گے۔