نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے،بھارتی سپریم کورٹ

0
29

بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو اُدے پور قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا،

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ سابق بی جے پی رہنما نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے ہم نے اس بحث کو دیکھا کہ انہیں کس طرح اکسایا گیا تھا،جس طرح سے نوپور شرما نے یہ سب کہا یہ شرمناک ہے، نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے،نوپور شرما کو خطرات کا سامنا ہے یا وہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں؟ نوپور شرما نے ملک بھر میں جذبات کو بھڑکاوا دیا ہے،نوپور شرما ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے اکیلے ہی ذمہ دار ہے،

سپریم کورٹ نے نوپور شرما کے وکیل کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان نے بھارتی سپریم کورٹ میں جاری مقدموں کو ریاستوں میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، توہین آمیز کلمات پر کئی کیسز درج کئے گئے ہیں، دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شرما کی وجہ سے بھارت میں بدامنی پھیلی، وہ ٹی وی پر جا کر معافی مانگیں،

شرما کی جانب سے گستاخی پر پاکستان نے بھی احتجاج ریکارڈ کروایا تھا، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے، توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہے، یکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے، پاکستان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دے رہا ہے،

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Leave a reply