لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی توجہ دینے اور قومی معاملا ت پر اتفاق رائے پیدا کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
باغی ٹی وی : لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اور تمام جماعتوں کو دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے متحد ہونا ہوگا تمام جماعتوں کو ملک و قوم کیلئے ایک جگہ پر جمع ہونا ہوگا، اپوزیشن کو سیاست کرنی ہے تو وہ عوامی ایشوز پر بات کرے کیونکہ اب وقت ہے کہ ملکی مفادات کیلئےاجتماعی فیصلے کیے جائیں، ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان کے عوام غربت اور بے روز گاری کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کے عوام سیاست دانوں کی طر ف دیکھ رہے ہیں عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہونی چاہیئے، نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں کچھ جماعتوں کی عدم شرکت افسوسناک ہے، ہمیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہےوزیراعظم سے اپیل ہے ایک بار پھر قومی سلامتی پر اجلاس بلائیں، حکومت سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی امور پر یکجا کرے، ملکی مفاد میں اجتماعی فیصلے لینا ہوں گے-
پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز ختم کرنےکا فیصلہ
مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ،ایم ایس کو معطل کرنے ، پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت