بندرگاہ عملے کی ہڑتال، اشیائے خورونوش کی قلت کا خطرہ

0
25

بیروت : بندرگاہ عملے کی ہڑتال، اشیائے خورونوش کی قلت کا خطرہ،اطلاعات کے مطابق لبنان میں اشیائے خورونوش کے درآمد کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بیروت بندرگاہ کے عملے کی ہڑتال اسی طرح جاری رہی تو ملک میں خوراک سے متعلق بڑی تباہی اور نجی شعبوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اناڈولو نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان یونین نے ایک بیان میں کہا کہ خودکار کسٹم کلیئرنس سسٹم اور بیروت کنٹینر ٹرمینل کنسورٹیم (بی سی ٹی سی) میں عملے کی ہڑتال کی وجہ سے بیروت بندرگاہ میں کام بند ہو گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں نجی شعبے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

موجودہ صورتحال غیر ملکی تجارتی درآمد کو مکمل طور پر روک دے گی، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے۔

یونین نے کہا ، “بنیادی ریاستی انتظامیہ ، بشمول وزارتوں اور سرکاری اداروں جو کمپنیوں اور درآمد و برآمد کے کاموں سے متعلق ہیں، کے کام میں مسلسل رکاوٹ آرہی ہے جس سے فوڈ سیکٹر کے ساتھ ساتھ تمام نجی اداروں کی تباہی ہوسکتی ہے۔”

واضح رہے کہ یکم اگست سے بیروت پورٹ کے ملازمین اپنی مراعات میں بہتری کے مطالبے کے لیے عام ہڑتال پر ہیں۔ اس سے بندرگاہ کی درآمدات اور ترسیل کی نقل و حمل شدید متاثر ہے۔

Leave a reply