بنیان مرصوص“ کی کامیابی، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں
مقبوضہ کشمیر میں جو پوسٹر لگائے گئے ہیں ان پر پاک فوج کے حق میں تحریر درج ہے، پوسٹر پر لکھا گیا ہے،بھارتی فوجی جارحیت کے خلاف پاکستان کا دندان شکن جواب،پاکستان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ پاک افواج انتہائی مبارکباد کی مستحق ہیں۔پیشہ وارانہ مہارت سے بھرپور طریقے سے لیس پاکستانی افواج نے بھارتی عسکری صلاحت کا پول کھول دیا۔کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت جواب دیا اور اسکے توسیع پسندانہ عزائم خاک میں ملا دیے۔ خطے کے امن پسند ملکوں کو پاکستان کا مشکور ہونا چاہیے جس نے خطے پر فرقہ وارانہ بھارتی ایجنڈے اور جارحانہ تسلط اور بالادستی کا بی جے پی ، آر ایس ایس کا خواب چکناچور کر دیا ۔پاکستان نے فرقہ وارانہ بھارتی ایجنڈے کے آگے بند باندھ دیا اور خطے میں طاقت کے توازن کو متوازی کیا۔