لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

0
24

لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے پنجاب پولیس کے 10 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ کا عہدہ مل گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کوڈی پی او وہاڑی کا عہدہ مل گیا۔ ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ کی ذمہ داری مل گئی۔ ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسین حیدر ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیئے گئے۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران ڈی پی او بہاولنگر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے ہوتے رہے ہیں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے جس طرح ہوئے ہیں اس سے حکومت کی طرف سے امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے میں کوششوں سے حکومت کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس قدر صوبے میں امن وامان کے حوالے سے متحرک ہے

Leave a reply