جمعہ، 16 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،2 دہیشتگرد جہنم واصل

security forces

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں-

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تحت کامیاب کارروائی میں 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا-

سیکیورٹی ذرائ کے مطابق تربت کےعلاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے-


https://x.com/S_SajidOfficial/status/2102639406301745301?s=20

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹا ئزیشن آپریشن بھی جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں-