پسنی: پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز کی مشترکہ کارروائی، شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد

مصنف:
پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے بلوچستان کے علاقے پسنی میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران بڑی مقدار میں شراب اور غیر قانونی ادویات برآمد کرلی گئیں برآمد شدہ ممنوعہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کردیا گیا۔
https://x.com/Zarb_E_Zulfqar/status/2102640715163455680?s=20
آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب مشترکہ کارروائی اسمگلنگ کے خلاف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا مظہر ہے، جبکہ پاکستان نیوی اور پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستانی سمندری حدود اور زمینی علا قوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم پر کاربند ہیں۔
مزید پڑھیں





