فیصل آباد میں گزشتہ 40 گھنٹے سے بجلی بند:حماد اظہرایکشن میں آگئے

0
29

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گزشتہ 20 سے 40 گھنٹے سے بجلی بند رہی جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے فیسکو کے متعدد افسران کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 20 سے 40 گھنٹے کی بجلی بندش پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے نوٹس لے لیا۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے چیف ایگزیکٹو فیسکو ارشد منیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے ایس ڈی او مدینہ ٹاؤن فرخ پرویز، ایکسین آپریشن عبد اللہ پور امجد اور ایس ای فرسٹ مبشر حسین کو معطل کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ عید پر فیسکو افسران کی کارکردگی مایوس کن رہی، سستی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی معطلی کی ہدایات کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیسکو بورڈ آف گورنرز کو بھی انکوائری کی ہدایات کی ہیں۔

دوسری طرف وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسکو غفلت کے باعث لوگوں نے کافی مشکل کا سامنا کیا ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کہتے ہیں‌کہ جو آفیسر بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں غفلت برتے اسکے خلاف ایسا ہی ایکشن ہونا چاہئیے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اس موقع پرواضح کیا کہ عوام کو بروقت رلیف دینا انکی ذمہ داری ہے۔

Leave a reply